خبرنامہ پاکستان

آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کےنومنتخب اراکین نےحلف اٹھالیا

آزادکشمیر: (اے پی پی) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، اسپیکر سردار غلام صادق نے حلف لیا۔ آزاد کشمیر کی نو منتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس اسپیکر سردارغلام صادق کی سربراہی میں ہوا۔ اسپیکر نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔ جس کے بعد اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس دوپہر ڈھائی بجے تک کے لیے ملتوی کردیا ۔ ڈھائی بجے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ مسلم لیگ ن نے اسپیکر کیلئے شاہ غلام قادر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے فاروق طاہر کو نامزد کیا ہے۔ اجلاس میں 48 اراکین نے حلف اٹھایا ۔ مسلم لیگ ن کے 36، پیپلز پارٹی کے 4 ، مسلم کانفرنس کے 3، تحریک انصاف کے 2 اراکین نے حلف لیا، جبکہ جماعت اسلامی کے 2اور ایک آزاد رکن اسمبلی نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک رکن سردار خالد ابراہیم نے حلف نہیں اٹھایا۔