خبرنامہ پاکستان

آزاد کشمیرانتخابات، پیپلزپارٹی نےنتائج کومستردکردیا

اسلام آباد: (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے پی پی آزاد کشمیر کو انتخابات سے متعلق حقائق سامنے لانے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ انتخابی مہم کے نام پر وفاقی حکومت کی پری پول رگنگ سے پولنگ کے دن تک جو جو کچھ ہوا، اس کی مفصل رپورٹ بنائی جائے۔ بلاول بھٹو اپنا ردعمل حتمی نتائج آنے اور پارٹی قیادت سے ابتدائی رپورٹ ملنے کے بعد دیں گے۔