خبرنامہ پاکستان

آزاد کشمیرکونسل کی 4خالی نشتوں پرپولنگ جاری

مظفرآباد:(آئی این پی ) آزاد کشمیرکونسل کی چارخالی نشتوں پرانتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید،اسپیکرغلام صادق، طاہر کھوکھر،سردارعتیق نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ آزاد کشمیرکونسل کی 4خالی نشتوں پرانتخابات کیلئے پولنگ 2بجے تک جاری رہےگی ۔ آزاد جموں و کشمیرقانون سازاسمبلی کے 48 ممبران آئندہ 5 سال کے لیے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چارممبران کا انتخاب کریں گے۔ حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کو 27 ممبران کی واضح اکثریت حا صل ہے مسلم لیگ 17 ،مسلم کانفرنس کے 4، ایم کیو ایم 2 اورپاکستان تحریک انصاف کا ایک ممبرووٹ ڈالے گا۔ حکمران جماعت نے 3، مسلم لیگ ن نے ایک امیدوارکامیاب ہونے کا دعوی کیا ہے، تاہم آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی میں ایک نشست رکھنے والی سیاسی جماعت تحریک انصاف اور4ممبران اسمبلی پرمشتمل پارلیمانی جماعت مسلم کانفرنس بھی انے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے دعوے کررہی ہیں ۔