خبرنامہ پاکستان

آزاد کشمیر کے بچوں نے ماسکو میں آل رشیا فٹبال مقابلہ جیت لیا

آزاد کشمیر کے بچوں نے ماسکو میں آل رشیا فٹبال مقابلہ جیت لیا
راولپنڈی:(ملت آن لائن) آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سے تعلق رکھنے والے بچوں کی فٹبال ٹیم نے بارہویں اوپن آل رشیا فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے بچوں کی فٹبال ٹیم نے بارہویں اوپن آل رشیا فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے روس میں 2018 کے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد 25 سے 28 اکتوبر کو روس میں ہوا جس میں پاکستانی ٹیم نے بھارت، روس سمیت دیگر تمام ٹیموں کو شکست دی۔ پاکستانی ٹیم نے وطن واپس پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے بچوں کی فٹبال ٹیم نے بارہویں اوپن آل رشیا فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے روس میں 2018 کے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد 25 سے 28 اکتوبر کو روس میں ہوا جس میں پاکستانی ٹیم نے بھارت، روس سمیت دیگر تمام ٹیموں کو شکست دی۔