خبرنامہ پاکستان

آشیانہ اسکیم کرپشن کیس؛ شہباز شریف سے نیب کی ڈیڑھ گھنٹے تفتیش

آشیانہ اسکیم کرپشن کیس؛

آشیانہ اسکیم کرپشن کیس؛ شہباز شریف سے نیب کی ڈیڑھ گھنٹے تفتیش

لاہور:(ملت آن لائن) نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ڈیڑھ گھنٹے تفیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر نیب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر خاور الیاس کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا تھا۔ نیب کو مجھ سے محبت ہے مایوس نہیں کروں گا نیب کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف نے پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مستحق ٹھیکیدارچوہدری لطیف کا ٹھیکہ منسوخ کرکے لاہور کاسا کو ٹھیکے سے نوازا، جس سے خزانے کو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے نقصان پہنچا جب کہ آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دینے سے قومی خزانے کو 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کنسلٹنسی کی مد میں انجنیئرنگ سروس پنجاب کو 19 کروڑ 20لاکھ کی منظوری دی جبکہ نیسپاک نے کنسلٹنسی کا تخمینہ 3 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے، جہاں ان سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔