خبرنامہ پاکستان

آشیانہ ہاؤسنگ کیس: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ احتساب عدالت میں پیش

آشیانہ ہاؤسنگ

آشیانہ ہاؤسنگ کیس: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ احتساب عدالت میں پیش

لاہور:(ملت آن لائن) نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور شاہد شفیق سمیت دیگر 2 ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کردی۔
آشیانہ ہاؤسنگ کیس: احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، پاسپورٹ کیلئے بلیک لسٹ
نیب نے 20 مارچ کو احد چیمہ اور دیگر ملزمان کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا جہاں عدالت سے ان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں 3 اپریل تک کے لیے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔ نیب لاہور نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ، نجی کمپنی کے کنٹریکٹر شاہد شفیق اور دیگر 2 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں جج نجم الحسن کے روبرو پیش کیا۔ احد چیمہ اور دیگر ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا جب کہ اس موقع پر عدالت کی سیکیورٹی بھی سخت رکھی گئی تھی۔
احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب حکومت اور نیب آمنے سامنے آگئے
نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ احد چیمہ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں فراڈ کیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جب کہ شاہد شفیق نےجعلی دستاویزات سےکنٹریکٹ حاصل کیے، دیگر 2 ملزمان نےبھی آشیانہ اسکیم اسکینڈل میں بےضابطگیوں کیں۔ نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ احد چیمہ کے نجی ہاؤسنگ اسکیم کے سی ای او ندیم ضیاء سے تعلقات تھے، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ندیم ضیاء کہاں ہے؟ نیب نے بتایا کہ تفتیش کے لیے بلارہے ہیں لیکن وہ شام نہیں ہورہے۔
آشیانہ ہاؤسنگ کیس: احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، پاسپورٹ کیلئے بلیک لسٹ
نیب نے احد چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے لیپ ٹاپ سے معلومات ملیں جو انہوں نےچھپائی تھیں، ایساڈیٹا ملا جو کوڈ ورڈ میں ہے جس کی جانچ ایکسپرٹ سےکرانی ہے۔ واضح رہےکہ نیب نے 21 فروری کو کارروائی کرتے ہوئے لاہور ڈیولیپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔