خبرنامہ پاکستان

آشیانہ ہاؤسنگ کیس: شاہد شفیق کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا الزام بے بنیاد قرار

آشیانہ ہاؤسنگ کیس: شاہد شفیق کی میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا الزام بے بنیاد قرار

لاہور:(ملت آن لائن) آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں گرفتار ملزم شاہد شفیق کی میڈیکل رپورٹ میں ان پر تشدد کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا گیا۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی نشاندہی پر گزشتہ روز بسم اللہ کمپنی کے سی ای او فیصل سبحان کو گرفتار کیا تھا۔
آشیانہ اسکیم: احد چیمہ کی نشاندہی پر گرفتار ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں گرفتار شاہد شفیق ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں تھے اور اس دوران ان کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر نیب کی جانب سے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا اور نیب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی درخواست کی۔ شاہد شفیق کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں ان کی اہلیہ کی جانب سے تشدد کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق پیشی کے وقت شاہد شفیق کی حالت بالکل درست تھی، وہ ذہنی اور جسمانی طور پربالکل تندرست ہیں البتہ انہیں صرف معمولی ڈپریشن تھا۔