خبرنامہ پاکستان

آصفہ بھٹو زرداری نے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کرلی

لندن: (آئی این پی) آصفہ بھٹو زرداری نے یونیورسٹی کالج لندن سے پبلک ہیلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ میں ایم ایس سی کیا۔ کانوکیشن میں آصفہ بھٹو کو ڈگری سے نوازا گیا۔ تقریب میں ان کے والد سابق صدر آصف زراری، بھائی بلاول بھٹو اور بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری نے شرکت کی۔ آصفہ بھٹو نے کانوکیشن میں لی گئی اپنے اہلخانہ کے ساتھ تصاویر ٹویٹر پر جاری کر دیں۔ بختاور بھٹو نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ سب سے چھوٹی بھٹو زرداری نے ایم ایس سی کر لیا ہے۔