خبرنامہ پاکستان

آصف زرداری اور طاہرالقادری کی ملاقات آج ہوگی

آصف زرداری

آصف زرداری اور طاہرالقادری کی ملاقات آج ہوگی

لاہور:(ملت آن لائن) سابق صدر آصف زرداری اور طاہرالقادری کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آئندہ کی حکمت عملی کے لیے کل آل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے جس میں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ جب چاہوں زرداری کو اپنے ایک طرف اور عمران کو دوسری طرف بٹھا سکتا ہوں طاہرالقادریگزشتہ روز آصف زرداری اور طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں دونوں رہنماؤں نے آج ملاقات پر اتفاق کیا۔ آصف زرداری آج وفد کے ہمراہ سہ پہر 3 بجے کے قریب منہاج القرآن سیکریٹریٹ آئیں گے جہاں ان کی طاہرالقادری سےملاقات ہوگی۔ ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاون پرحکمت عملی سے متعلق مشاورت اور 30 دسمبر کی اے پی سی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔ آصف زرداری 2 ہفتے قبل بھی عوامی تحریک کے قائد سےملاقات کر چکے ہیں۔

…………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…جنرل صاحب کسی مرد کی تضحیک کیلئے اُسے عورت سے تشبیہ نہ دیں

دبئی؛ (ًلت آن لائن)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے بلاول بھٹو زرداری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ایسا بیان دیا جو بظاہر عام سا ہے لیکن ان کے بیان سے عورت ذات کی توہین ہوتی ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ بلاول نے بےنظیر بھٹو کی برسی پر عورتوں کی طرح نعرے لگوائے پہلے وہ مرد بنیں، اس پر جیو نیوز کے پروگرام ‘آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ’ میں میزبان نے ان خواتین کے متعلق بات کی جو کمزور نہ تھیں اور انہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دیے۔