خبرنامہ پاکستان

آصف زرداری کی پریس کانفرنس غیرمعینہ مدت کیلئےمنسوخ

دبئی(اے پی پی)سابق صدر آصف زرداری کی پریس کانفرنس غیرمعینہ مدت کےلیےمنسوخ کردی گئی ہے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس کی اطلاع سینیٹر رحمان ملک نے دی تھی۔ سینیٹر رحمان ملک ہی نے پریس کانفرنس منسوخ کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کی منسوخی کی وجہ آصف زرداری کی ناسازیٔ طبع کے باعث ڈاکٹر کی ہدایت بتائی گئی ہے۔