خبرنامہ پاکستان

آف شور کمپنیاں میری نظر میں غیر اخلاقی ہیں: تہمینہ درانی

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ک اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں آف شور کمپنیوں کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے شریف فیملی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی تمام دولت وطن واپس لائیں۔ تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سے مراد قانون کا توڑنا ہوتا ہے جبکہ غیر اخلاقی ضمیر کا سودا ہوتا ہے جو زیادہ بڑا جرم ہے۔ آف شور کمپنیاں، غیر ملکی جائیدادیں اور اکاؤنٹس اگر قانونی بھی ہوں تو میری نظر میں وہ غیر اخلاقی ہیں۔