خبرنامہ پاکستان

آپریشن ردالفساد:افغان خفیہ ادارے کا سہولت کار گرفتار

آپریشن ردالفساد

آپریشن ردالفساد:افغان خفیہ ادارے کا سہولت کار گرفتار

بلوچستان:(ملت آن ائن)فرنٹیئر کور بلوچستان اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے افغان خفیہ ادارے کے مشتبہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹئیر کور اور خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جب کہ موسیٰ کالونی اور سنگن کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں افغان خفیہ ادارے کے مشتبہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سنگن میں آپریشن کے دوران ایف سی نے اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انسداد اسلحہ مہم کے دوران سبی، تلی اور ڈیرہ مراد جمالی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے رضاکارانہ طور پر اسلحہ ایف سی کے حوالے کیا۔

………………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے….بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا

پشین (ملت آن لائن)بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا ،ٹریکٹر ٹرالی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا 1100کلوگرام بارودی مواد پکڑ لیا، ڈرائیور کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا جبکہ تحصیلدار لیویز کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کے 44پیکٹ پکڑے گئے ، فی پیکٹ میں تقریباً22سے25کلوگرام دھماکہ خیز مواد ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ہمسایہ ضلع کے علاقے گلستان سے براستہ سرخاب آنیوالا ٹریکٹر کوڈپٹی کمشنر بالاچ عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار جنید احمد باروزئی نائب تحصیلدار عبدالمالک ترین نے لیویز نفری کے ہمراہ سرخاب چیک پوسٹ پر ٹریکٹر کو روک کر ٹرالی کی تلاشی لی جس سے ٹرالی میں بنائے گئے خود ساختہ خانوں سے بارود سے بھرے چوالیس عدد پیکٹس برآمد کرلیئے لیویز نے ڈرائیور سیدعبدالمالک کو ٹریکٹر سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تحصیلدار لیویز کے مطابق فی پیکٹ میں بائیس سے پچیس کلو گرام مواد پیک کیا گیا ہے اور مجموعی طور پر بارود کی مقدار گیارہ سو کلو گرام ہے۔