خبرنامہ پاکستان

آپریشن ردالفساد: تین افغان باشندوں سمیت 8 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

آپریشن ردالفساد: تین افغان باشندوں سمیت 8 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

راولپنڈی:(ملت آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے لاہور اور ڈی جی خان سے تین افغان باشندوں سمیت 8 دہشت گرد گرفتار کرلیے، دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، پنجاب رینجرز، پولیس اورانٹیلی جنس اداروں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے لاہور اور ڈی جی خان سے تین افغان باشندوں سمیت8دہشت گرد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے ڈیٹو نیٹرز اور دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد کا مقصد ملک سے دہشت گردوں اُن کے سہولت کاروں اور غیر قانونی اسلحے کا خاتمہ کرنا ہے۔
بلوچستان، سیکیورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ، کرنل سمیت تین اہلکارشہید