خبرنامہ پاکستان

آپریشن کے دوران جاں بحق تمام افراد فیض آباد سے شمس آباد تک نشانہ بنے

آپریشن کے دوران جاں بحق تمام افراد فیض آباد سے شمس آباد تک نشانہ بنے
راولپنڈی:(ملت آن لائن) فیض آباد میں آپریشن کے دوران جاں بحق ہونیوالے تمام آٹھوں افراد فیض آباد اور شمس آباد کے مابین نشانہ بنے۔ شدید ہنگامے کے دوران ہونیوالی فائرنگ کے بعد مرنے والوں کو صرف گرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم یہ فائرنگ کس نے کی، یہ معاملہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلیے معمہ بنا ہوا ہے۔
جاں بحق افراد میں 5 کا پوسٹمارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور ایک کا ہولی فیملی میں کیا گیا جبکہ ایک بزرگ ظہورنواز اور جہانزیب اسحاق کا پوسٹمارٹم نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب اسپتال ذرائع کے مطابق جن افراد کا پوسٹمارٹم کیا گیا ان میں اکثر کی اموات رائفل کی بڑے سائز کی گولیاں لگنے سے ہوئیں۔ ایک کو گردن اور دیگر کو سروں و دیگر حصوں کو گولیاں لگیں۔ بعض کے جسموں پر ایک سے زائد گولیوں کے نشانات بھی ہیں۔