خبرنامہ پاکستان

اپر ہزارہ ڈویژن میں برفباری تھم گئی، رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام شروع

اپر ہزارہ ڈویژن

اپر ہزارہ ڈویژن میں برفباری تھم گئی، رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام شروع

مانسہرہ:(ملت آن لائن) اپر ہزارہ ڈویژن میں 2 روز بعد برفباری اور بارش تھم گئی جس کے بعد موسم صاف ہونے پر رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام شروع ہوگیا۔ اپر ہزارہ ڈویژن میں موسم معمول پر آرہا ہے ، اب تک ناران میں 3 فٹ اور شوگران میں 2 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جب کہ برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وادی کاغان اور سرن میں بجلی اور ٹیلی فون سروس بند ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام شروع ہو چکا ہے تاہم برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہرائے کاغان راجوال سے آگے بدستور بند ہے۔ برفباری کے باعث دو روز تک بند رہنے والی ایبٹ آباد سے نتھیا گلی جانے والی سڑک کھول دی گئی جب کہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک کو ڈونگا گلی تک کھولا گیا ہے۔