خبرنامہ پاکستان

اپنی ثقافت کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنےہوں گے،عمران خان

ایبٹ آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاحت کےفروغ سےمقامی لوگوں کو روزگار ملےگا،صوبےمیں آثارقدیمہ کومحفوظ کریں گے،اپنی ثقافت کے تحفظ کےلیےاقدامات کرنےہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹورازم پالیسی سےمتعلق چھانگلہ گلی میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں سیاحت کےلیےبہترین مقامات موجودہیں، خیبرپختونخوامیں چھوٹےچھوٹےٹینٹ ولیجزقائم کیے جائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نیشنل پارک میں وائلڈلائف کوبچانےکےلیےاقدامات کریں گے،مقامی لوگ درخت اگارہےہیں اوراسکی حفاظت کررہےہیں۔