خبرنامہ پاکستان

اپنی کارکردگی سےکامیابی حاصل کریں گے، سرداراورنگزیب نلوٹھہ

اپنی کارکردگی سےکامیابی حاصل کریں گے، سرداراورنگزیب نلوٹھہ
ایبٹ آباد:(ملت آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ عوامی طاقت اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر وہ دوبارہ 2018ء میں عوام کی عدالت میں آئیں گے۔ وہ پیر کو یونین آف جرنلسٹس حویلیاں کے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حلقہ پی کے 47- کے اندر ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں، کوئی ایسا علاقہ نہیں ہے جہاں پر ہم نے کوئی چھوٹا اور بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کیا ہو، اس دفعہ بھی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی، ہم نے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور آگے بھی کرواتے رہیں گے، ہم باتوں کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں،۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ میں سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی حکومت مکمل کروا رہی ہے، صوبائی حکومت کا کوئی منصوبہ بھی آپ کو نظر نہیں آئے گا، اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ وہ باتیں کرتے ہیں اور ہم کام کرتے ہیں اور اسی کام کی بدولت آئندہ انتخابات میں ہزارہ سمیت پورے خیبر پختونخوا میں کلین سویپ کریں گے۔