خبرنامہ پاکستان

اپنے والد کو گرانے میں مریم نواز کا ہاتھ ہے: نعیم بخاری

اپنے والد کو گرانے میں مریم نواز کا ہاتھ ہے: نعیم بخاری
لاہور:(ملت آن لائن)نواز شریف کی کہانی ختم ہو چکی ہے، وکیل عمران خان نعیم بخاری کی دنیا نیوز کے پروگرام ‘آن دا فرنٹ’ میں گفتگو، کہتے ہیں ملک لوٹنے والے حبیب جالب کی نظمیں پڑھتے ہیں، نواز شریف قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں، 8 سال بعد نواز شریف کا فوجداری مقدمہ سنا گیا تو حدیبیہ کیس کیوں نہیں سنا گیا؟ نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ پر فخر کرنا چاہئے، سپریم کورٹ کے فیصلے سب کو ماننا پڑیں گے، ووٹ دینے کا مطلب ملک لوٹنا نہیں ہوتا، عمران خان کیخلاف کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، عمران خان ملک میں امید کی علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر منی لانڈرنگ یا کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، نواز شریف کا اصل کیس احتساب عدالت میں چل رہا ہے، نواز شریف کی لوٹ مار سب کے سامنے ہے، اپنے والد کو گرانے میں مریم نواز کا ہاتھ ہے، نواز شریف قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔نعیم بخاری نے یہ بھی کہا کہ 8 سال بعد نواز شریف کا فوجداری مقدمہ سنا گیا تو حدیبیہ کیس کیوں نہیں سنا جا سکتا؟ شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن سے نہیں بچ سکتے، نواز شریف ڈیل کر کے ملک سے باہر گئے تھے، ان کا نظریہ صرف پیسہ بنانا ہے، کیا ججز کیخلاف ایسی زبان پر شریف خاندان پر توہین عدالت نہیں بنتی؟انہوں نے بتایا کہ آئندہ الیکشن میں نہ تو وہ قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے اور نہ ہی سینیٹ کا الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ عمران خان کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ماؤن نے ایسا کوئی اور بچہ پیدا ہی نہیں کیا۔ نعیم بخاری نے کہا کہ نواز شریف نے وقت کے ساتھ سیکھا نہیں بلکہ وہ مزید تباہ ہو گئے ہیں۔ نعیم بخاری نے یہ بھی کہا کہ اب عمران خان کو تحریک انصاف کی قیادت نوجوان نسل کے سپرد کر دینی چاہئے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگر جہانگیر ترین کی جگہ ان کے صاحبزادے کو لودھراں سے تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا تو پھر ہمیں یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ تحریک انصاف میں بھی موروثی سیاست موجود ہے۔ نعیم بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی اور جہانگیر ترین خواہ کچھ بھی کہیں مگر سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو تکنیکی بنیادوں پر نہیں لندن والی جائیداد ظاہر نہ کرنے کے جرم میں نااہل کیا ہے۔