خبرنامہ پاکستان

اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ اجلاس میں شدید احتجاج کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ اجلاس میں شدید احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد:(ملت آن لائن) حکومت کی جانب سے مالی سال 19-2018 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا تاہم اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے الگ الگ اجلاس طلب کرلیے جس میں بجٹ اجلاس پر مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور حزب اختلاف کے ارکان خورشید شاہ سے مل کر احتجاج کی حکمت عملی کو حتمی شکل دیں گے۔ سینیٹ اجلاس میں بھی اپوزیشن اس معاملے پر شدید احتجاج کرے گی۔
مالی سال 19-2018 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
یاد رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ مالی سال 19-2018 کے لیے وفاقی بجٹ کا حجم 5 ہزار 500 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے جس میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لے 800 ارب اور دفاعی بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے کے بعد 920 ارب روپے سے بڑھ کر 1200 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔