خبرنامہ پاکستان

اپوزیشن جماعتوں کو پانامہ کی بجائےمسئلہ کشمیر پربات کرنی چاہیے:اعجازالحق

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ضیاء)کے سربراہ سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو پانامہ پر احتجاج کی بجائے مسئلہ کشمیر پر بات کرنی چاہیے،ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملکی مفاد کیلئے سوچنا چاہیے۔وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ مردان کے دوسرے دن لاہورمیں ریلی اور ناچ گانے سے قوم کو کیا پیغام دیا جارہا ہے،اس طرح کے احتجاج کا نہ ماحول ہے نہ موقع ہے،حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پہلے پریشان ہے،اس سلسلے میں اجلاس بلائے جارہے ہیں،دوسرے ملکوں میں پارلیمانی وفود بیجھے جارہے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کو پانامہ پر احتجاج کی بجائے مسئلہ کشمیر پربات کرنی چاہیے،ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملکی مفاد کیلئے سوچنا چاہیے۔(خ م+ار)