اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں آج سے ایک ماہ قبل انتخابات سے متعلق ہماری شکایات کے حوالے سے کمیشن کے قیام پر متفق ہوئیں اور آج اپوزیشن دوسری مرتبہ قومی ایشوز پر دوبارہ اکٹھی ہو رہی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دن رات سخت محنت کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا۔ موجودہ حالات میں اپوزیشن قومی ایشوز پر اکٹھی ہوئی ہے‘ جمہوریت کی اصل روح حکومت نہیں اپوزیشن ہوتی ہے۔ جتنی مضبوط اپوزیشن ہوتی ہے اتنی ہی مضبوط جمہوریت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایشوز پر آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد ہونے جارہا ہے جو خوش آئند ہے جس سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔