خبرنامہ پاکستان

اپوزیشن سے رابطے کی ذمہ داری اسحاق ڈارکو سونپ دی گئی

اسلام آباد:(آئی این پی)پاناما پیپرز کی تحقیقات اور جوڈیشل کمیشن کے ضابطہ کار پر اتفاق کے لیے حکومت نے اپوزیشن سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا ، اسحاق ڈارکو ذمہ داری سونپ دی گئی ۔ پاناما کمیشن کے ضابطہ کار پر اپوزیشن کے اعتراضات اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں اوروفاقی وزراء کا اجلاس ہوا ۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کی ذمہ داری وزیرخزانہ اسحاق ڈارکوسونپ دی۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاناما پیپرز کی شفاف تحقیقات کیلئے ناصرف تیار ہیں بلکہ تحقیقات مکمل کرنا چاہتے ہیں ، اپوزیشن جماعتوں کی مثبت تجاویزکا خیرمقدم کیا جائے گا ۔ پاناما پیپرز کے اجراء کے بعد حکومتی اقدامات پر اتحادیوں کواعتماد میں نہ لینے کے حوالے سے شرکاء نے تحفظات کا بھی اظہارکیا اور آئندہ پاناما پیپرز پر لئے جانےوالے اقدامات پراعتماد میں لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ’ اپوزیشن ہر معاملے کو متنازعہ بنانے پر تلی ہوئی ہے ان کی نیت صاف نہیں لگ رہی’ فضل الرحمان نے کہاکہ جمہوری اقدارمیں رہتے ہوئے مطالبات کرنے چاہئیں ،اپوزیشن کےٹی اوآرزآئین وقانون کےمطابق نہیں۔ تحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پاناما کمیشن کے معاملے پر جمہوری سوچ اپنائے۔