خبرنامہ پاکستان

اپوزیشن نے ٹی او آرز وزیر اعظم کو ارسال کر دیئے

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تیار کردہ متفقہ ٹی او آرز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ارسال کر دیئے ہیں ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ایک خط بھجوایا ہے جس کے ساتھ تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے تیار کردہ ٹی او آرز کا مسودہ بھی ایوان وزیر اعظم بھجوایا ہے ۔ ٹی او آرز گزشتہ دنوں تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ایک اجلاس کے بعد متفقہ طور پر منظور کئے گئے تھے اور انہیں ایوان وزیر اعظم بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔