خبرنامہ پاکستان

اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ

اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ
اسلام آباد:(ملت آن لائن) اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے فاٹا اصلاحات کے حوالے سے بل واپس لینے پر بدھ کو بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے پر سید نوید قمر نے کہا کہ فاٹا ریفارمز کے پہلے قدم کے طور پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی توسیع کا بل ایجنڈے پر لاکر واپس لے لیا گیا‘ ہم نے اس کے خلاف ایوان کی کارروائی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے لہذا ہم واک آؤٹ کرتے ہیں۔ سپیکر نے کہا کہ کچھ ارکان میرے پاس آئے تھے کہ گنے اور گندم پر ایوان میں بات کی جائے۔ اس لئے اس پر جب بات ہو تو واک آؤٹ ختم کرکے واپس آئیں۔ اس دوران اپوزیشن ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔