خبرنامہ پاکستان

اپوزیشن کا نیب آرڈیننس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) نیب قوانین کا جائزہ لینے کے لئے قائم 20 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔ اپوزیشن ارکان شاہ محمود قریشی، نوید قمر اور آفتاب شیر پاؤ نے نیب آرڈیننس پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی بننے کے بعد آرڈیننس کی ضرورت نہیں رہی۔ وزیر قانون نے نیب آرڈیننس کو واپس لینے سے صاف انکار کیا تاہم اپوزیشن کی تجاویز کو شامل کرنے کا عندیہ دیا۔ پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر نے فوج اور عدلیہ کو احتساب کے دائرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کئے بغیر قانون کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔