خبرنامہ پاکستان

اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود 24 ویں آئینی ترمیم منظور

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں اپوزیشن جماعتوں کی شدید مخالفت کے باوجود 24 ویں آئینی ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی سربراہی میں ہوا جس میں 24 ویں آئینی ترمیم کثرت رائے سے منظور کر لی گئی جس کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا جا سکے گا۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ترمیمی بل کی منظوری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ حل ہونے تک بل کی منظوری روک دی جائے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کو بچانے کے لئے آئینی ترمیم کی بات نامناسب ہے، اپوزیشن جماعتیں پہلے سو موٹو نوٹس پر اپیل کے اختیار کا کہہ کر اب اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔