خبرنامہ پاکستان

اڈیالہ جیل میں شریف خاندان سےملاقات کا شیڈول تبدیل

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے ملاقات کا شیڈول تبدیل کردیاگیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں ہونےوالی ان ملاقاتوں کو نواز شریف کی نیب پیشی سے واپسی پرمشروط کردیا گیا۔

نواز، مریم اور کیپٹن صفدر سے آج اڈیالہ میں ملاقات کا دن مقرر ہوتاہے۔ جیل ذرائع نے تصدیق کی ہےکہ ملاقات کا شیڈول آج کے لیے تبدیل کیاگیاہے۔ اس دوران نوازشریف کی واپسی تک صرف قریبی رشتہ دارمریم نواز سے مل سکیں گے۔ جیل ذرائع نے مزید واضح کیاہےکہ نوازشریف کی واپسی میں تاخیرکی صورت پرملاقاتیں منسوخ ہونگی۔