خبرنامہ پاکستان

‘اگلا پلان سوچ لیا، ہار کے خوف پر قابو نہ پانے والا نواز شریف بن جاتا ہے’

‘اگلا پلان سوچ لیا، ہار کے خوف پر قابو نہ پانے والا نواز شریف بن جاتا ہے’

اسلام آباد: (ملت آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں میں ہار کا تجزیہ کر کے آگے کا پلان سوچ لیا ہے، جو شکست کے خوف پر قابو نہ پا سکے وہ نواز شریف بن جاتا ہے۔ کپتان نے لودھراں میں ہار پر کھلاڑیوں کو تسلی دی۔ سیاست میں اپنی بار بار ہار اور جیت کا تذکرہ بھی کیا، بولے ہار تحریک انصاف کو نہیں ہرا سکتی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی میں موروثی سیاست پر شدید تنقید کی اور کہا کہ سچ بولنا اور شکست کے خوف پر قابو پانا لیڈر کیلئے لازمی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سوچ لیا ہے کہ لودھراں کی شکست کے بعد آگے کیا کرنا ہے، پی پی 30 میں ضمنی الیکشن کیلئے 350 نوجوانوں کو تیاری کراؤں گا۔
…………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….میں نے کبھی ایسا نہیں کہا یہ مجھ پر الزام ہے، فروغ

کراچی:(ملت آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ پر دو افراد کے سامنے یہ کہا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا زمانہ کراچی کے لیے سب سے اچھا تھا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ مشرف کو ایم کیو ایم کا سربراہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ان کے بڑے بھائی کی طرح ہیں، وہ ان کی عزت کرتے ہیں۔ فروغ نسیم نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ پرویز مشرف ایم کیوایم کے لیڈربنیں، ایئرپورٹ پر دو افراد کے سامنے یہ کہا تھا کہ فوجی حکومتوں کا زمانہ کراچی کے لیے سب سے اچھا تھا۔
ایم کیو ایم میں پرویز مشرف کے مائنس ٹو فارمولے پر عمل ہورہا ہے، فاروق ستار
انہوں نے کہا کہ کراچی کے لیے مشرف کا وقت اچھا تھا، اس کے مطلب یہ نہیں کہ مشرف کو ایم کیوایم کا سربراہ بنائیں۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے جیو نیوز کے ہی پروگرام میں کہا تھا کہ ایم کیوایم میں ’مائنس ٹو فارمولے‘ پر عمل ہورہا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ مائنس ون کو بھی کارکنوں نے بڑی مشکل سے قبول کیا تھا، نام نہاد رابطہ کمیٹی کسی کے ہاتھوں میں استعمال ہورہی ہے۔
ایم کیو ایم کی سیاست سے پیسے اور وسائل کو مائنس کر دیا، خالد مقبول صدیقی
فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ یہ سابق صدر کا فارمولا ہے، فروغ نسیم نے پارٹی رہنماؤں کو کہا کہ فاروق ستار میں دم نہیں پرویز مشرف ہی اصل لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فروغ نسیم جو رابطہ کمیٹی کو تجاویز دے رہیں ہیں برائے مہربانی وہ بند کریں اور قوم کو مزید تقسیم ہونے سے بچائیں۔