خبرنامہ پاکستان

اگلےہفتےاین اے 110کی فیصلہ کن سماعت ہوگی:جہانگیر

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے این اے 110کی فیصلہ کن سماعت ہو گی،4حلقوں میں سے مسلم لیگ (ن) کی آخری وکٹ بھی جلد گر جائے گی۔وہ جمعہ کو حلقہ این اے 110کی انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ بجٹ غریب دوست ہونا چاہیے اور بجٹ کا فوکس صحت اور تعلیم پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 110 میں 30ہزار ووٹ غائب ہوئے، ہمارا مقدمہ مضبوط ہے، این اے 110میں ہمارا امیدوار 20ہزار ووٹوں سے ہارا جبکہ 30ہزار ووٹ تھیلوں سے غائب ہیں، گزشتہ سماعت پر نوٹس لیا گیا تو نادرا نے سی ون رپورٹ جمع کرا دی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے این اے 110کی فیصلہ کن سماعت ہو گی،4حلقوں میں سے مسلم لیگ (ن) کی آخری وکٹ بھی جلد گر جائیگی