خبرنامہ پاکستان

‘اگلے سال مارچ سے مرحلہ وار مردم شماری کرانے کو تیار ہیں’

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) سپریم کورٹ کی وارننگ کام کر گئی۔ ادارہ شماریات نے مارچ سے مرحلہ وار مردم شماری کرانے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ فوج نے بھی نگرانی کیلئے اہلکار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ سربراہ شماریات بیورو کہتے ہیں آئی سی سی کو تجویز بھجوا رہے ہیں۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ نومبر میں بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سربراہ ادارہ شماریات نے آلو کی قیمت کے بارے میں وزیر اعظم کا بیان سیاسی قرار دیدیا۔ شماریات بیورو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جولائی سے نومبر تک مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 92 فیصد اور نومبر میں 3 اعشاریہ 81 فیصد رہی۔