خبرنامہ پاکستان

ایئر ہوسٹس سیلفی معاملہ؛ نعیم بخاری نے چیف جسٹس سے معافی مانگ لی

ایئر ہوسٹس

ایئر ہوسٹس سیلفی معاملہ؛ نعیم بخاری نے چیف جسٹس سے معافی مانگ لی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) نعیم بخاری نے چیف جسٹس سے متعلق ریمارکس پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز تصویر والی گفتگو پر عدالت سے معافی چاہتا ہوں۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وکیل نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چیف جسٹس سے متعلق ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں، ٹی وی پر اپنے ریمارکس کی وضاحت بھی کردی تھی، پہلے بھی میری گفتگو میڈیا میں موضوع بحث بن گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کیس وکیل نہیں موکل ہارتا ہے یہ جملہ بھی میڈیا کی زینت بنا جب کہ خود کو اسٹپنی وکیل کہنا بھی میڈیا نے ہائی لائٹ کیا لہذا کل کی تصویر والی گفتگو پر عدالت سے معافی چاہتا ہوں۔
نعیم بخاری کو چیف جسٹس کی تصویر پراعتراض
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک مقدمے کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اور پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے چیف جسٹس کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ایئر ہوسٹسز کے ساتھ تصویر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے آپ کی اس تصویر پر اعتراض ہے۔
……………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…احتساب عدالت کے باہرعدلیہ مخالف تقاریر رکوانے کیلئے پیمرا کو نوٹس

لاہور:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات رکوانے کے لیے پیمرا کو نوٹس بھجوادیا گیا۔ یہ نوٹس جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات رکوانے کے لیے بنے فل بنچ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر احتساب عدالت کے باہر مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں۔ نواز شریف اور دیگر کا مقصد ججز پر دباؤ ڈال کر ٹرائل کو متنازعہ بنانا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اداروں سے متعلق تقاریر کی نشریات پر اقدامات کرنا پیمرا کی ذمہ داری ہے۔ پیمرا ہر پیشی پر احتساب عدالت کے باہر نواز شریف, مریم اور دیگر کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی عائد کرے۔