خبرنامہ پاکستان

ایازصادق بھی ایسے نکلیں گے،قومی اسمبلی میں ہنگامہ برپا

ایاز صادق بھی ایسے نکلیں گے،قومی اسمبلی میں ہنگامہ برپا
اسلام آباد(ملت آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے میرٹ کی دھچیاں اڑاتے ہوئے اپنے پرائیوٹ سیکرٹری مشتاق کو خلاف قواعد گریڈ20میں ترقی دے دی جبکہ مشتاق سے پہلے سینئر 40سیکرٹریز کو نظر انداز کردیا تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں میرٹ کو نظر انداز کرکے اپنے ہی ایک پرائیوٹ سیکرٹری کو خلاف ضابطہ گریڈ 20میں ترقی دے دی حالانکہ سنیارٹی لسٹ میں مشتاق کا نمبر 45واں تھااور ان سے پہلے 40سیکرٹریز لائن میں لگے ہوئے تھے اس حوالے سے دیگر سیکرٹریز نے احتجاج کرتے ہوئے ایاز صادق کی ناانصافی پر اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست بھی دی لیکن اس کے باوجود اسپیکر نے کوئی ایکشن نہیں لیا واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیکرٹری سعیدمرزا کو خلاف ضابطہ ترقی دے دی گئی تھی جس پر سینئر افسران شدید احتجاج کیا تھا۔