خبرنامہ پاکستان

ایان علی نے وزارت داخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

راولپنڈی:(اے پی پی) ای سی ایل میں نام دوبارہ ڈالنے پر ایان علی نے سپریم کورٹ میں وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔ درخواست پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل ، سماعت 25 اپریل کو ہوگی ۔ ماڈل گرل ایان پھر مشکل میں ، ای سی ایل سے نام نکال کر دوبارہ ڈال دیا گیا ۔ انصاف کیلئے سپریم کورٹ میں دُہائی ، درخواست سماعت کیلئے منظور ۔ ایان علی ای سی ایل میں نام دوبارہ ڈالنے پر چیئرمین ایف بی آر پر برہم ، وزارت داخلہ ، پاسپورٹ اور کسٹم حکام بھی فریق نامزد ، وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر درخواست میں ایان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پہنچی تو سُبکی کا سامنا کرنا پڑا ، دبئی کیلئے دو ٹکٹیں ضائع ہوچکی ہیں ، فریقین کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ سماعت پیر کو ہوگی ۔