خبرنامہ پاکستان

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ ماڈل ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔