خبرنامہ پاکستان

ایان علی کو بیرون ملک جانے کا پروانہ مل گیا

راولپنڈی:(اے پی پی)منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے ۔ سپریم کورٹ نے کسٹمز اور وزارت داخلہ کی جانب سے ماڈل گرل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست خارج کر دی گئی اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے ۔ ماڈل گرل نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ وہ بیرون ملک اپنی والدہ کے علاج اور اپنے معاہدوں کی تکمیل کیلئے جانا چاہتی ہیں ۔ اس لئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے ، عدالت نے ماڈل کی درخواست پر غور کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کسٹم حکام اور وزارت داخلہ کی درخواست خارج کر دی ۔