خبرنامہ پاکستان

ایان علی کیس؛ سپریم کورٹ نے تین رکنی بینچ قائم کردیا

راولپنڈی: (ملت+اے پی پی) سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کی ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست منظورکرتے ہوئے بنچ بنا دیا ، جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جمعرات کو سماعت کرے گا ۔ ماڈل ایان علی نے کرنسی سمگلنگ اور کسٹم آفیسر کیس میں نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے خلاف عدالت عظمی میں درخواست دائر کررکھی ہے تاہم مقدمہ کے التوا کے باعث ماڈل نے عدالت عظمیٰ میں کیس کی جلد سماعت کے لیے نئی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بناتے ہوئے سماعت کے لیے جعمرات کا دن مقرر کردیا ۔ ایان علی نے اضافی دستاویز بھی عدالت میں جمع کرا دیں ۔ ماڈل نے کسٹم آفیسر قتل کیس میں شامل تفتیش ہونے اور سندھ ہائی کورٹ کا حکم نامہ جمع کرا دیا ہے ۔