بصد احترام: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ
ایجوکیشن فیسٹ: پلان نائن کے دو سٹارٹ اپس کی نمایاں پوزیشنز
لاہور، 27 اگست 2019
مقامی میڈیا گروپ کے زیر اہتمام طلباء کیلئے منعقدہ دو روزہ ایجوکیشن فیسٹ 2019 کے تحت بزنس پلان مقابلوں میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے پراجیکٹ پلان نائن کے دو سٹارٹ اپس نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں مختلف کالجوں کے 50 اسٹارٹ اپس نے اپنے کاروباری آئیڈیاز انڈسٹری ماہرین کے ججز پینل کے سامنے پیش کیے۔پلان نائن کے دو سٹارٹ اپ پہلے روز ٹاپ بارہ میں منتخب ہوئے اور اگلے روز حتمی مقابلے میں اس کے دو اسٹارٹ اپس انگرم آئی ڈی اور گائڈرز نے بہترین آئیڈیاز پیش کرکے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی