خبرنامہ پاکستان

ایدھی صاحب کی میت کو آب زم زم سے غسل دیاگیا

کراچی(آئی این پی) کراچی کے علاقے میٹھادرمیں عظیم فلاحی ورکر عبدالستار ایدھی کی میت کا ہزاروں افرادنے ایدھی صاحب کا آخری دیدار کیا‘ اس موقع پر میٹھا د رمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایدھی صاحب نے اپنی زندگی میں ہی عام لوگوں کو بھی ایدھی صاحب کے آخری دیدار کے لیے اجازت دی گئی۔ ایدھی صاحب کی میت کو آب زم زم سے غسل دیا گیا۔اس موقع پر میٹھادر کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔