خبرنامہ پاکستان

ایدھی کی وفات سے پوری دنیا کانقصان ہوا، امریکی سفیر

اسلام آباد:(آئی این پی)امریکا نے سماجی خدمت گار اور انسانیت کے خادم عبدالستار ایدھی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی وفات کو پوری دنیا کا نقصان قرار دیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے سماجی خدمت گار عبدالستار ایدھی کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے، جاری بیان میں امریکی سفیر نےایدھی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایدھی کی وفات سے پورے دنیا کا نقصان ہوا ہے،انھوں نے کہا کہ ایدھی کا ورثہ انسانیت کی خدمت تھا اور انھوں نے بلاتفریق کام کرکے ثابت کیا کہ انسانیت کی خدمت بغیر کسی تفریق کے کی جاسکتی ہے۔