خبرنامہ پاکستان

ایدھی کے بعد جنید جمشید کو گارڈ آف آنر دیا گیا

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کے بعد جنید جمشید دوسری غیر سرکاری شخصیت ہیں جنھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بدھ کو معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کی نمازہ جنازہ راولپنڈی کے نور خان ائیربیس پر ادا کی گئی جس کے بعد ائیرفورس کے دستے نے جنید جمشید کی میت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس سے قبل 9 جولائی کو انتقال کر جانیوالے فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کو نمازِ جنازہ کے بعد پاکستانی فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔