خبرنامہ پاکستان

ایرا کے افسران نے زلزلہ متاثرین فنڈز سے پرتعیش عمارتیں حاصل کرلیں

اسلام آباد (آن لائن) ایرا اتھارٹی نے زلزلہ متاثرین کیلئے وقف کروڑوں روپے کا سامان دیگر علاقوں کو فراہم کردیا ہے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ پروگرام کے تحت ایرا نے کروڑروں روپے کا سامان خریدا تھا تاکہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا یونین کونسل کو چار ملین امریکی ڈالر کا سامان فراہم کیا جائے لیکن یہ سامان ان علاقوں کو فراہم کیا گیا جو متاثرہ علاقے بھی نہیں تھے، رپورٹ کے مطابق ایرا کے متعلقہ یونین کونسل کو سامان فراہم کرنے کے چالان بھی رکھے ہوئے ہیں لیکن جب 303 یونین کونسل کے چالات دیکھے گئے تو یہ تمام یونین کونسلیں زلزلہ متاثرین والی نہیں تھیں اس طرح قوم کا کروڑوں روپے ضائع کردیئے گئے جس کی اب اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں رپورٹ کے مطابق ایرا کے افسران نے ذاتی عیاشی کیلئے ایبٹ آباد ، مظفر آباد میں پرتعیش رہائشیں بھی کرایہ پر لے لیں جن کا کرایہ زلزلہ متاثرین کے فنڈز سے فراہم کیا گیا تھا اس عمارتوں پر ماہانہ بارہ لاکھ روپے سے زائد کرایہ ادا کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق ایرا کے افسران نے متاثرین کی خدمت کے نام پر اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کیا تھا اور غیر قانونی طریقے سے اڑھائی کروڑ روپے ادا کردیئے