خبرنامہ پاکستان

ایسا کام نہیں ہونا چاہیے جس سے پارلیمنٹ کمزورہو:گیلانی

لاہور: (اے پی پی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے پانامہ لیکس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے معاملے پر اپنی رائے دی تو بلاول ہاؤس لاہور میں موجود دو سابق وزرائے اعظم نے میڈیا پر اپنے خیالات قوم تک پہنچا دیئے ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ معاملات بند گلی میں نہیں جانے چاہیے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے تو اپنے خدشات ظاہر کر دیئے جو ہو رہا ہے مکافات عمل ہے بہت بڑے خطرات دیکھ رہے ہیں ۔ نواز شریف ذاتی مفاد کی خاطر ملک کا نقصان نہ کریں۔ پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما اس امر پر بھی متفق تھے کہ پاناما لیکس سیاسی مسئلہ نہیں تھا لیکن حکومت نے اسے سیاسی بنا لیا ہے۔