خبرنامہ پاکستان

ایسی حکومت لائیں گے جو عوام کا پیسہ عوام پرخرچ کرے گی،عمران خان

کےپی پولیس کاسند

ایسی حکومت لائیں گے جو عوام کا پیسہ عوام پرخرچ کرے گی،عمران خان

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو حکومت پر اعتماد نہیں اس لیے ٹیکس نہیں دیتے، جس دن عوام کو حکومت پر اعتماد ہوگیا قرضے ختم ہوجائیں گے، ایسی حکومت لائیں گے جو عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرے گی۔ لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ جیسے لوگوں کامقصد پیسہ بناناہوتاہے، ان جیسےلوگوں اورجانوروں کی زندگی میں فرق نہیں ہوتا، پیغمبروں کو دنیا میں بھیجا گیا وہ زندگی سے متعلق پیغام لے کر آئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ نےدنیامیں گھومنےکاموقع دیا، سمجھتاتھاپاپ اسٹارزکی زندگی بہت اچھی ہوگی پتہ لگا یہ تو عذاب ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ والدہ کو کینسر ہوا تو پتہ چلا پاکستان میں کینسرکااسپتال ہی نہیں ہے، میں تواپنی والدہ کوباہرلےگیا اور ان کا علاج کرایا، پھر میں نے سوچا پاکستان کے غریب عوام کا کیا ہوگا، اس وقت فیصلہ کیاپاکستان میں کینسراسپتال ضروربناؤں گا، دیکھاپاکستان میں90فیصدلوگ تو کینسر کا علاج ہی نہیں کراسکتے۔ لوگوں کو حکومت پر اعتماد نہیں اس لیے ٹیکس نہیں دیتے، جس دن عوام کو حکومت پر اعتماد ہوگیا قرضے ختم ہوجائیں گے
عمران خان
پی ٹی آئی

ان کا کہنا تھا کہ والدہ کےکینسرکےوقت ڈاکٹرزسےملنےکاموقع ملا، کینسرکےایک مریض پر9سے10لاکھ کم ازکم خرچہ آتاہے، ذہن میں آیااسپتال بناتا ہوں تاکہ لوگوں کو بیرون ملک نہ جاناپڑے۔ سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ دنیا میں پرائیویٹ کینسراسپتالوں میں شوکت خانم جیسی سہولتیں نہیں، 1995 میں اسپتال کےایک سی او نے کہا مفت علاج سے اسپتال بند ہوجائے گا، شوکت خانم اسپتال70کروڑروپےسےتعمیرکیاگیا تھا، شوکت خانم اسپتال میں آج6ارب غریب مریضوں کےعلاج پر لگے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طاقت پاکستان کی عوام ہے، لوگوں کوحکومت پر اعتمادنہیں اس لیےٹیکس نہیں دیتے، جس دن عوام کوحکومت پر اعتماد ہوگیا قرضے ختم ہوجائیں گے، ایسی حکومت لائیں گےجوعوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرے گی، بر ے وقت سے مایوس نہ ہوں کل یہ قوم کھڑ ی ہوجائےگی۔