خبرنامہ پاکستان

ایف آئی اےکی انسانی اسمگلروں کےخلاف کارروائی

اسلام آباد: ( ملت+ آئی این پی)ایف آئی اے نے انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت چارافراد کو گرفتارکر لیا۔ سینٹرل جیل راولپنڈی میں قید نائیجیرین شہری کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت انسانی سمگلنگ میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کئے جانے والوں میں تین مقدمات میں اشتہاری ملک داؤد،فرمان اللہ،سجاد بٹ اور فائزہ کبیر شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف لوگوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بجھوانے کے مقدمات درج ہیں۔ دوسری طرف نائیجیرین شہری کو نائیجریا ڈی پورٹ کردیا گیا۔ نائیجیرین شہری سلوانس امونیک ونائیک سینٹرل جیل راولپنڈی میں قید تھا۔ نائیجیرین شہری سلوانس امونیک ونائیک کو وزارت داخلہ کے حکم پرکوپی آئی اے کی دبئی کی پروازسینائیجیریا ڈی پورٹ کیا گیا۔(خ م +آچ)