خبرنامہ پاکستان

ایف آئی اے نے ساؤتھ افریقہ سے ڈی پورٹ ہونیوالے دو افراد کو حراست میں لے لیا

لاہور(ملت + آئی این پی) ایف آئی انے لاہور اےئر پورٹ پر جعلی دستاویزات پر ساؤتھ افریقہ میں داخل ہونے کی کوشش پر دو پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا‘باضابطہ گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کارہائشی رانا اعجاز اور خانیوال کارانا اختر جعلی سفری دستاویزات پردبئی کے راستے ساؤتھ افریقہ پہنچے تاہم ائیر پورٹ حکام نے انہیں گرفتاری کر کے دبئی ڈی پورٹ کر دیا جہاں سے انہیں واپس پاکستان بھجوا دیا گیا ۔دونوں کو باضابطہ گرفتاری کر کے ان سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔