اسلام آباد /لاہور (آئی این پی) پنجاب میں ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران چار اشتہاریوں سمیت دس مبینہ انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ پیر کو ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے پنجاب کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے لاہور‘ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں کارروائیوں کے دوران چار اشتہاریوں سمیت دس مبینہ انسانی سمگلر گرفتار کرلئے۔ گرفتار سمگلروں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ (ن غ)