اسلام آباد: ایف آئی اے نے اے ٹی ایم سے فراڈ کرکے لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ایک کارروائی کے دوران اے ٹی ایم سے فراڈ کرکے لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کیا گیاہے جس میں غیر ملکی بھی شامل ہیں اور ان کا تعلق رومانیہ سے ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 130 اے ٹی ایم، کریڈٹ کارڈ، لیپ ٹاپ،کیمرے اور ایک ہزار سے زائد جعلی اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فراڈ کرکے شہریوں کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا چکے ہیں اور کارروائی کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ گروہ کے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔