خبرنامہ پاکستان

ایف بی آر؛ یاسر پیرزادہ سی ڈی اے میں ممبر( ایڈمنسٹریشن)تعینات

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے کمشنر آئی آر ایس یاسر پیرزادہ کا تبادلہ کرکے سی ڈی اے میں ممبر( ایڈمنسٹریشن)تعینات کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آرکے کمشنر آئی آر ایس یاسر پیرزادہ کا سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی سیکشن 10کے تحت تبادلہ کرکے انھیں سی ڈی اے میں ممبر( ایڈمنسٹریشن)تعینات کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔محمد یاسر پیرزادہ ایک انتہائی باصلاحیت،محنتی اور دیانتدار افسر ہیں۔یاسر پیرزادہ حکومت اور ترقیاتی شعبے میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ ،سپروائزنگ کمپلیکس پروگرام سرکاری انتظامیہ ،کمیونیکیشن اینڈ میدیا،بجٹ مانیٹرنگ اور ہیومن ریسورس منجمنٹ میں کام کا 18سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔وہ وفاقی اور صوبائی بیوروکریسی میں لوگوں کے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر مضبوط کمیونیکیشن کی مہارت رکھتے ہیں۔یاسرپیرزادہ صنعتی اصلاحات کے حوالے سے امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ کے تعاون سے شروع کئے گئے ،75ملین ڈالر کے 5سالہ منصوبے میں بطور صوبائی ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور حکومت نے س کا اعتراف کیا۔یاسر پیرزادہ یو ایس ایڈ ،یونیسیف،جی ٹی زیڈ،سیڈا،سیپبیپ،ورلڈ بنک اور اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں اور اسے عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ں جامع ڈیٹا بیس،انٹروڈیوسنگ،کوالٹی پروسیجر(آئی ایس او) متعارف کرانے سمیت دیگر کئی منصوبوں کی سربراہی بھی کی ۔یاسر پیرزادہ نے انتہائی کم عمر میں پاکستان کے بڑے مقابلے کا امتحان سی ایس ایس پاس کیاانہوں نے اس سے ریکارڈ قائم کیا اور پورے پاکستان میں87ویں پوزیشن حاصل کی۔ ملک کے تمام بڑے اور معروف اردو اور انگریزی روزناموں میں کئی اہم عنوانات پر آرٹیکل لکھ چکے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔(ط س)