خبرنامہ پاکستان

ایف بی آر نے کپتان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) عمران خان پر ٹیکس چوری کے الزامات کی ایف بی آر کی جانب سے چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے نوٹس پر ایف بی آر نے جمع کرائے جواب میں کہا کہ عمران خان کیخلاف حنیف عباسی کے الزامات کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ عمران خان کے ٹیکس گوشواروں میں قانونی تضاد پایا گیا تو کارروائی ہو گی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس میں آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات شروع ہو چکی ہیں جبکہ عمران خان کو بھی آف شور کمپنی پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔