خبرنامہ پاکستان

ایف بی آرکی جانب سےآف شورکمپنیوں پرتحقیقات کا آغاز

اسلام آباد: (آئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آف شور کمپنیز پر تحقیقات شروع کردیں تاہم افسران کا کہنا ہے کہ دو ہزار دس سے پرانا انکم ٹیکس اور ویلتھ ٹیکس کا ڈیٹا قانونی طور پر جمع نہیں کرسکتے ۔ ایف بی آر آف شور کمپنیز کے مالکان کا ڈیٹا اور ٹیکس تفصیلات اکٹھا کر رہا ہے اور ان کے گزشتہ پانچ سال کے ٹیکس ریکارڈ کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق قانون دو ہزار دس سے پرانا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا اختیار نہیں دیتا ، اب تک جن مالکان کا ڈیٹا جمع ہوا ہے وہ نائن الیون سے بھی پہلے کے ہیں ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس سلسلے میں گزشتہ پانچ سال کی ٹیکس تفصیلات اکٹھا کرے گا ۔ الیکشن کمیشن سے بھی ڈیٹا شیئر کیا جائے گا ۔